شنبه 16/نوامبر/2024

محصورین غزہ سے یکجہتی کے لیے آئے 5 امدادی کارکن گرفتار

ہفتہ 18-جنوری-2020

قابض صہیونی پولیس نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد سے فن لینڈ کے چارانسانی حقوق کارکن اور ایک رکن پارلیمنٹ کو حراست میں لے لیا۔
 
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حراست میں لیے گئے فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کارکنوں میں ایک رکن پارلیمنٹ ‘آنا کوناٹالا’ بھی شامل ہیں۔ وہ غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران کو قریب سے دیکھنے اور محصورین غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آنا چاہتے تھے۔
 
اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد ‘غیرقانونی’ طورپر سرحدی باڑ عبور کرکے غزہ داخل ہونا چاہتے تھے۔
 
ادھر غزہ میں حق واپسی کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں غیرملکی انسانی حقوق کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے پانچ امدادی کارکن غزہ میں محصورین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آنا چاہتے تھے جنہیں قابض فوج نے حراست میں لے کر ایک نئے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی