اسرائیلی حکومت نے یہودی طلباء کے براعظم یورپ بالخصوص ایتھوپیا کے لیے مطالعاتی مشن بھیجنے پرعارضی طورپر پابندی عاید کردی ہے۔
عبرانی اخبارات کے مطابق براعظم یورپ میں یہودی طلباء اور دیگر اسرائیلیوں کے لیے سلامتی کے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔
اسرائیلی میڈٰیا کے مطابق رواں سال سیکڑوں اسرائیلی طلباء کو ایتھوپیا میں تعلیمی، تحقیقی اور مطالعاتی دوروں پر بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر سیکیورٹی خدشات کی بناء پریہودی طلباء کو ایتھوپیا کے دورے سے روک دیا ہے۔
اسرائیلی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ طلباء کو تعلیمی مشن پرایتھوپیا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔