شنبه 03/می/2025

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے ایک معمر فلسطینی کو گرفتار کر لیا

جمعہ 17-جنوری-2020

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران ایک عمر رسیدہ فلسطینی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نےبیت المقدس سے 70 سالہ علی عجاج کو حراست میں لے لیا۔ عجاج کی گرفتاری بیت المقدس کے باب الاسباط سے کی گئی جس کے بعد انہیں المسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کیا گیا۔ کچھ دیر بعد انہیں وہاں سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ بیت المقدس المقدس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا۔ گذشتہ برس اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے 2037 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں 498 بچے اور 77 خواتین شامل تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی