پنج شنبه 01/می/2025

قطرنے اسرائیلی شمشیر زن ٹیم کو ویزہ دینے کی درخواست مسترد کردی

جمعرات 16-جنوری-2020

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قطری حکومت نے اسرائیل کی تلوار بازی کی ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کرتے ہوئے صہیونی اسپورٹس فیڈریشن کی طرف سے دی گئی درخواست مسترد کردی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے دوران قطرکی میزبانی میں تلوار بازی کا عالمی مقابلہ منعقد ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لیے اسرائیل کی طرف سے بھی درخواست دی گئی تھی مگر دوحا حکومت نے اس کی کسی قسم کی وضاحت کیے بغیر اسرائیلی تلواربازی کی ٹیم کو ویزہ دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ویب سائٹ’one’ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ قطر کی طرف سے فلسطینی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں امریکا نے عراق میں ایک فوجی کارروائی کے دوران ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد مشرق وسطیٰ میں سخت کیشدگی پائی جا رہی ہے۔

قطرکی میزبانی میں 24 سے 26 جنوری کےدوران بین الاقوامی شمشیر زنی کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں بین الاقوامی تلوار باز شرکت کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی