جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پابندی:النقب کے18 ہزار فلسطینی بچے اسکول جانے سے محروم

پیر 13-جنوری-2020

قابض اسرائیلی حکام کی طرف سے مقبوضہ عرب علاقوں میں فلسطینیوں پر عاید کردہ پابندیوں کے باعث ہزاروں فلسطینی بچے اسکول جانے سے محروم ہیں اور ان کے مستقبل کو دائو پرلگا دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکام کی طرف سے جزیرہ نما النقب کے 18 ہزار بچوں کو اسکول جانے سے روک کر ان کے مستقبل تاریک کرنے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں صہیونی ریاست کی وزارت تعلیم اور علاقائی کونسل کے درمیان عرب آبادی کے بچوں کے اسکولوں کے اخراجات اور بجٹ پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے فلسطینی عرب بچوں پراسکول جانے پرپابندی عاید کردی ہے۔ یہ پابندی اس وقت برقرار رہے گی جب تک اسرائیلی علاقائی کونسل اور وزارت تعلیم کے مابین جاری اختلافات ختم نہیں ہوجاتے۔

مقامی عرب باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو رواں سال کے آغاز سے اسکولوں میں جانے سے روک دیا گیا تھا۔ بچوں کو اسکولوں میں جانے سے روکنے کے لیے وزارت تعلیم اور علاقائی کونسل کے درمیان غیرتسلیم شدہ عرب بستیوں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور تعلیمی بجٹ پر اختلافات بتائے جا رہےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی