اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ایک فلسطینی مزاحمتی سیل کو گرفتار کرنے کی خبر میڈیا کے سامنے لانے کی اجازت دے دی ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی سیل کو حال ہی میں الخلیل میں اسرائیلی فوج کی ایک پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کے دوران حراست میں لیا تھا۔
عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک ہفتہ پیشتر السموع کے مقام سے ایک فلسطینی مزاحمتی گروپ کو حراست میں لیا۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی اور وہ خود جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران ابودیس میں میتار چوکی سے اور جنوبی الخلیل کی الظاھریہ چیک پوسٹ سے ایک فلسطینی کو حراست میں لیا۔ ان کے آپس میں روابط تھے اور وہ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی دیسی ساختہ بندوق اور اس کی گولیاں بھی ملی ہیں۔