ہرمسلمان کی یہ دلی تمنا ہوتی ہے کہ مرتے وقت وہ ایمان کی حالت میں اس دنیا سے رخصت ہو اور اس کی زبان پر آخری الفاظ ‘ لا الہ اللہ’ ہو۔ ایسے مناظر اگرچہ خال خال ہی دیکھنے کو ملتےہیں۔ حال ہی میں کویت میں ایک فلسطینی عالم دین شادی کی ایک تقریب کے دوران اصلاحی اور دینی امور پر گفتگو کرتے ہوئے چانک اللہ کو پیارے ہوگئے۔ آخری وقت میں ان کی زبان پر بھی ‘لا الہ اللہ’ تھا۔
سوشل میڈیا پرفلسطینی عالم دین محمود عبداللطیف عبدالباقی المعروف ابو خطاب کویت میں شادی کی تقریب میں دعوتی خطاب پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔
انہوں نے شادی کی تقریب میں وعظ کرتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے ساتھ حسن سلوک کی مثالیں بیان کیں۔ انہوں نے اپنی گفتگوکی اور آخر میں لا الہ اللہ کے الفاظ زبان سے ادا کیے اور جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔ اس واقعے کی سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج بہت تیزی کےساتھ وائرل ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ ابو خطاب 47 سال سے کویت میں تھے اور دعوت تبلیغ کی سرگرمیوں میں مصروف رہے ہیں۔