جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے نئے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت

جمعہ 10-جنوری-2020

اردن کی حکومت نے فلسطین کے دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر اورتوسیع کے نئے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس منصوبے کےتحت اسرائیل غرب اردن کےعلاقوں میں 1936 مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفائز نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور نو آباد کاروں کے لیے نئے مکانات کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فلسطین میں غیرقانونی یہودی آبادکاری کی روک تھام اور دیر پا امن کےقیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

الفائز نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف منظور کی گئیی سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی