چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی لڑکے پر قتل کے الزام میں فرد جرم عاید

جمعرات 9-جنوری-2020

اسرائیل کی فوجی عدالت’عوفر’ نے ایک فلسطینی لڑکے پر یہودی آباد کار کے قتل کے الزام میں فرد جرم عاید کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 18 سالہ خلیل جبارین کو اسرائیلی فوج نے 2018ء میں بیت لحم سے حراست میں لیا تھا۔ اس وقت اس کی عمر 16 سال تھی۔

اس پر ستمبر 2018ء کو ایک یہودی آبادکار کو چاقو کے حملے میں قتل کردیا تھا۔

جبارین نے 16 ستمبر 2018ء کو غوش عتصیون کے قریب چاقو کے حملے میں اسرائیلی ریزرو فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا تھا۔

عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق جبارین پر قتل عمد کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تین دیگر الزامات غیرقانونی طورپر دستی ہتھیار رکھنے، قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے اور دیگر الزامات عاید کیے ہیں۔

جبارین کو اسرائیلی فوج نے گرفتاری سے قبل گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔ جبارین کے جسم میں پانچ گولیاں ماری گئیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی  جیلوں میں 5500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 42 خواتین، 230 بچے اور 450 انتظامی قید شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی