فلسطینی امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے 20 سالہ اسیر محمود ناصر محمود الھبل کو دو تہائی قید ختم ہونے کے بعد رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 20 سالہ ھبل اس وقت ‘مجد’ جیل میں قید ہیں۔ ان کا تعلق شمالی بیت المقدس کے علاقے کفرعقب سے تعلق رکھتے ہیں۔
حال ہی میں اسرائیلی فوج کی قیدیوں کی رہائی پر غور کرنے کی ذمہ دار کمیٹی نے ایک ہفتے کے لیے اسیر ھبل کی رہائی کی درخواست معطل کردی تھی۔
خیال رہے کہ اسیر ھبل کو اسرائیلی فوج نے یکم مئی 2019ء کو حراست میں لینے کے بعد اسے 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔