شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کی سیکیورٹی بڑھا دی

اتوار 5-جنوری-2020

اسرائیل نے اپنی جنوبی سرحد پر سیکیورٹی بڑھانے، شام اور لبنان کی سرحد پر فوج کی اضافی نفری تعینات کرنے کے بعد دنیا بھرمیں اپنے سفارت خانوں کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز عراق میں امریکی فوج کی کارروائی میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے کئی ساتھیوں کی شہادت کے واقعے کے بعد اسرائیلی مفادات کو خطرات لاحق ہیں۔ ان خطرات کے پیش نظر عالمی سطح پر اسرائیلی سفارت خانوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سرحد کے خالی علاقوں، جنگلات کے اطراف میں گشت کرنے والی نفری بڑھا دی ہے۔

دوسری یلو لائن کے اطرف میں سیکیورٹی کے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔ الوزانی اور مزراع شبعا میں جاری مشقیں روک دی گئی ہیں جب کہ فوج کی بھاری نفرتی وہاں پر تعینات کرکے سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب لبنانی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے عراق میں امریکی فوج کی وحشیانہ بمباری پر جوابی کارروائی کرنے اور انتقام لینے کی دھمکی دی ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی کا قصاص پوری دنیا کے آزدی پسند لوگوں اور مزاحمتی قوتوں کی گردوں پر قرض ہے جسے ہر صورت میں ادا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز علی الصباح امریکا نے بغداد میں ایک فضائی حملے میں ایران کے سمندر پار آپریشن کاروائیوں کی ذمہ دار القدس فورس  کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی ان کے کئی ساتھیوں اور عراق کی الحشد الشعبی کے نائب سربراہ کو شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی