شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں نے20 سالہ فلسطینی نوجوان گاڑی تلے روند ڈالا

ہفتہ 4-جنوری-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں یہودی آباد کاروں نے 20 سالہ ایک فلسطینی نوجوان کو گاڑی تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ بیت لحم کے مشرق میں اس وقت پیش آیا جب ایک فلسطینی نوجوان سڑک پرچل رہا تھا کہ یہودی آباد کاروں نے دانستہ فلسطینی نوجوانوں کو روند ڈالا۔

یہودی آباد کاروں نے 20 سالہ فلسطینی نوجوان بلال سعید غزال کو کیسان کے مقام پر گاڑی تلے روندا اور خود فرار ہوگئے۔

ہلال احمر فلسطینی کی امدادی ٹیم نے بلال سعید کو اسپتال منتقل کیا۔ تنظیم کے ڈائریکٹر عبدالحلیم جعافرہ نے بتایا کہ زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی