قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے بیت المقدس العیسویہ کے مقام سے حراست میں لیے گئے چھ فلسطینی نوجوانوں کو ان کے گھروں میں نظربند کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے’شاباک’ اور داخلی محاذ کے کمانڈر نے العیسویہ کے چھ فلسطینیوں کو کئی ماہ کے لیے گھروں میں نظر بندی کے نوٹس جاری کیے۔
ان فلسطینیوں میں انورسامی عبید کو 4 ماہ، محمد علیان علیان کو 4 ماہ، فائز محمد محیسن کو دو ماہ، محمد موسیٰ مصطفیٰ کو تین ماہ، آدم کاید محمود کو دو ماہ اور محمود رمضان عبید کو تین ماہ کے لیے ان کے گھروں میں نظر بند کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے سخت الفاظ میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگرانہوں نے گھر میں نظربندی کی مخالفت کی تو انہیں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے تین دوسرے فلسطینی نوجوانوں نضال فروخ، صالح ابو عصب اور ندیم الصفدی کو مغربی بیت المقدس میں واقع المسکوبیہ حراستی مرکز میں پیشی کا حکم دیا ہے۔