قابض صہیونی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے سرکردہ فلسطینی دانشور اور مفکر احمد قطامش کو چار ماہ کی انتظامی قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت’عوفر’ نے 68 سالہ دانشور پر بغیر کسی الزام کے چار ماہ کی قابل تجدید انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی اسیر دانشور اور پروفیسر کے خلاف سیکریٹ فائل تیار کی اور ان کے وکیل کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔
اسرائیل کے ملٹری پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ قطامش خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اورہ وہ عوامی محاذ کےایک سینیر رہ نما ہیں۔
خیال رہے کہ پروفیسر قطامش اب تک متعدد ادوار میں 13 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔