چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘قاسم سلیمانی نے دو عشروں تک فلسطینی مزاحمت کی سرپرستی کی’

جمعہ 3-جنوری-2020

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور ان کی ساتھیوں کی بغداد میں شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم بالخصوص فلسطینی مزاحمتی قوتیں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتیں۔ یہ جنرل سلیمانی تھے جنہوں نے مسلسل دو عشرے تک فلسطینی مزاحمت کی سرپرستی کی۔ ایران کی براہ راست مدد کی اور فلسطینی مجاھدین کو عسکری اور فوجی مہارتیں بہم پہنچائیں۔

ابو حمزہ کا کہنا تھا کہ ہمارے مجاھد رہ نما کو ہم سے چھین لیا گیا۔ وہ امریکیوں اور صہیونیوں کے دلوں پر رعب طاری کرنے والے تھے اور ان کی وجہ سے بزدل صہیونی اور امریکی سخت خائف تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حملے میں جنرل سلیمانی کی شہادت سے فلسطینی مزاحمت کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ ہم صہیونی۔ امریکی گٹھ جوڑ کے خلاف مسلح مزاحمت جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ امریکا نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو آج جمعہ کو علی الصباح عراق میں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بمباری کرکےکئی دوسرے کمانڈروں سمیت شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی