اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو مسلسل 16 ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کرنے کے بجائے انتظامی قید میں منتقل کردیا ہے۔
فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے مطابق اسیر حسین کراجہ کو اسرائیل کی فوجی عدالت ‘عوفر’ نے حسین کراجہ کو 31 دسمبر کو رہائی کے بعد انتظامی قید میں ڈال دیا۔
خیال رہے کہ حسین کراجہ پانچ سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹی ہے۔ انہیں گذشتہ سولہ ماہ تک قید میں رکھنے کے بعد اکتیس دسمبر کو رہا کرنے کے بجائے انتظامی قید میں منتقل کردیا ہے۔
اسیر کراجہ شادی شدہ اور دو بچیوں کے باپ ہیں۔ انہیں اسرائیلی فوج نے مغربی رام اللہ کے صفا قصبے سے حراست میں لیا تھا۔
اڑتیس سالہ کراجہ کو اسرائیلی فوج نے 12 ستمبر2018ء کو حراست میں لیا تھا۔