ہالینڈ کی حکومت نے 2019ء کے اختتام پر اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2020ء کے بعد دنیا کے نقشے پر ہالینڈ کے نام سے کوئی ملک نہیں ہوگا۔ حکومت نے ہالینڈ کے نام کو اس کے اصل نام’نیدر لینڈ’ کے نام سے مختص کردیا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ نیدر لینڈ کا نام تبدیل کیوں کیا گیا؟َ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہالینڈ کام ملک کے 12 علاقوں میں سے صرف دو علاقوں میں استعمال کیا جاتا تھا اور دیگرعلاقوں میں ‘نیدر لینڈ’ ہی نام مستعمل رہا ہے۔ ہالینڈ کا نام نیدر لینڈ رکھنے کامقصد ملک کی وحدت اور سالمیت کو یقینی بنانا ہے۔
خیال رہے کہ نیدر لینڈ میں ہالینڈ نام کی تبدیلی کے لیے ملک گیر مہم چلائی گئی جس پر 2 لاکھ یورو کی رقم صرف ہوئی تھی۔ اس تبدیلی کے عالمی سطح پربھی اثرات مرتب ہوں گے۔ مثلا اولمپک کیھلوں، خواتین کے فٹ بال فیڈریشن اور یور ویژن مقابلے میں بھی ناموں کو تبدیل کرنا پڑے گا۔
فرانسیسی اخبار’ لی مونڈ’ کے مطابق ‘ہالینڈ’ نام ملک کے صرف دو علاقوں میں استعمال کیاجاتا تھا اور ملک کے 10 صوبوں میں اسے نیدر لینڈ ہی کہا جاتا تھا۔