جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل:آرمرڈ کور میں خواتین بھرتیوں سےمتعلق فیصلہ چند ہفتوں میں متوقع

منگل 31-دسمبر-2019

اسرائیلی اخبارات نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ خواتین کی آرمرڈ کور میں بھرتی پرپابندی سے متعلق حتمی فیصلہ ایک ماہ کے اندر اندر کرنے پر غورکررہی ہے۔ خواتین کی آرمرڈ کور میں بھرتی پرپابند اس وقت لگائی گئی تھی فوج عدالت کو بتایا گیا تھا کہ خواتین ٹینکوں میں گولہ بارود لوڈ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔ اس لیے ان کی آرمرڈ کور میں بھرتی روکی جائے۔

عبرانی زبان کےکثیرالاشاعت اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ خواتین کی طرف سے فوج میں مردو خواتین کی مساوات کے حوالے سے دائر کردہ مقدمہ کی سماعت جاری ہے اور عدالت اس اس کیس پرجلد ہی فیصلہ صادر کرے گی۔

اخباری رپور میں بتایا گیا ہے کہ کچھ خواتین کی طرف سے عدالت عالیہ میں ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فوج میں خواتین کی بھرتی کے معاملے میں خواتین سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ فوج کے بعض شعبوں بالخصوص آرمڈ کور میں خواتین کی اس لیے بھرتی نہیں کی جا رہی ہے کہ انہیں اس کااہل نہیں سمجھا جا رہا ہے۔

عبرانی اخبار نے فوج کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہےکہ ٹریننگ پروگرام کےدوران دیکھاگیا ہے کہ خواتین ذہنی طور پر آرمرڈ کور میں کام کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔ بالخصوص ٹینکوں میں ڈیوٹی انجام دینا اور ٹینوں میں گولے لادنے اور شیلنگ میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عبرانی اخبار میں بتایا گیاہےکہ خواتین پر مشتمل تیسرے مرحلے کےٹریننگ پروگرام کے خاتمے کے بعد فوج کو آرمرڈ کور میں خواتین کی بھرتی روکنا پڑی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی