چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کے ساتھ جامع جنگ بندی کی افواہیں من گھڑت ہیں: حماس

منگل 31-دسمبر-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے اسرائیلی ریاست کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں جنگ بندی کے جامع معاہدے کی افواہوں کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔

ترکی کے خبر رساں ادارے’اناطولیہ’ سے بات کرتے ہوئے حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں گرائونڈ پرجوکچھ ہو رہاہے وہ اسرائیل کے ساتھ طے پائے سابقہ معاہدوں پرعمل درآمد کا نتیجہ ہے۔ سابقہ معاہدوں میں غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کی حد تک بات چیت ہوئی تھی اور اسی پرعمل درآمد کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ اور غرب اردن میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی ٹی وی چینل نے گذشتہ روز اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک مفاہمتی معاہدہ طےپایا ہے جس کے بعد حماس غرب اردن میں کسی قسم کی مزحمتی کارروائی نہیں کرے گی۔

اسرائیلی عبرانی ٹی وی چینل نے بھی کہا ہے کہ جنگ بندی صرف غزہ کی پٹی کی حد تک ہے اور غرب اردن میں جنگ بندی نہیں کی گئی۔

قبل ازیں حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے کسی قسم کے سیاسی مذاکرات نہیں ہو رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مصر کے ساتھ ہونے والی ب ات چیت میں آبی راہ داری پر بات ہوئی تھی تاہم اس حوالےسے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

مختصر لنک:

کاپی