چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد ابراہیمی ایک بار پھراسرائیلی فوج کے محاصرے میں

منگل 31-دسمبر-2019

قابض صہیونی فوج نے ایک بارپھر مسجد ابراہیمی کا محاصرہ کرلیا۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد ابراہیمی کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد ابراہیمی کوملانے والی شاہراہ اوراہم مقامات کو گھیرے میں لے کر مسجد کی طرف آنے والے نمازیوں اور صحافیوں کو آگے جانے سے روک دیا۔

رات گئے اسرائیلی فوج کی بھاری نفری مسجد ابراہیمی کے اطراف میں موجود تھی۔

مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر حفظی ابواسنینہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طر فسے مسجد ابراہیمی کے ایک موذن کو بتایا کہ سوموار کی شام مغرب اور عشاء کی نمازوں کی اذان کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی