جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیر کا مسجد ابراہیمی پر دھاوا، یہودی آبادکاری کی دھمکی

منگل 31-دسمبر-2019

کل سوموار کے روز اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے تاریخی شہر الخلیل میں قائم مسجد ابراہیمی پر یہودی آباد کاروں کے ہمراہ دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیر کی طرف سے یہ دھاوا نام نہاد یہودی مذہبی تہوار’حانوکاہ’ یا عید انوار کےموقعے پردھاوا بولا۔

عبرانی ویب سائٹ’سیروگیم’ کے مطابق اسرائیلی فوج کی سدرن کمانڈ کے سربراہ ایتمار بن حاییم بھی اس کے ہمراہ تھا۔ اس کے علاوہ کریات اربع یہودی کالونی کا سربراہ الیاھو لیمان اور الخلیل میں یہودی مذہبی اسکول کا سربراہ حننئیل اتروگ بھی دھاوا بولنے والے اہلکاروں میں شامل تھا۔

اس موقع پر اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ یہودیوں کی عید کی شمع روشن کرنے کے لیے الخلیل سے بہتر اور کوئی مقام نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الخلیل اسرائیل کا دل ہے اور اس کے بغیر اسرائیلی ریاست کے وجود کا کوئی تصور نہیں۔ اگر یہودی قوم اس شہر کے وجود سے انکار کرے گی تو وہ اپنا وجود کھوہ دے گی۔

نفتالی بینیٹ نے کہا کہ ان کی حکومت غرب اردن میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے عمل کومزید تیز کرے گی۔

مختصر لنک:

کاپی