چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اراضی کواسرائیلی وزارت انصاف میں شامل کرنا خطرناک ہے:ایوان صدر

اتوار 29-دسمبر-2019

اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے اور وادی اردن کی اراضی کو اسرائیل کی وزارت انصاف کے ریکارڈ میں درج کرنے کی تجویز پر فلسطینی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں اس اقدام کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کی سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اراضی کو اسرائیلی وزارت انصاف کے ریکارڈ میں شامل کرنا بین الاقوامی قراردادوں اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی اور صدر عباس اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی اراضی کو یہودی ریاست میں ضم کرنے کی کوششیں بین الاقوامی فوج داری عدالت کی طرف سے جاری کردہ فیصلوں کے خلاف ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے کہا  تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی کالونیوں کی اراضی اور وادی اردن کی زمین کو فلسطینی سول ایڈمنسٹریشن کے ریکارڈ میں شامل کرنے کے بجائے اس کا اندراج اسرائیلی وزارت انصاف میں کیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی