غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون کے مشرق میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری زخمی ہو گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے نے کہا کہ بیت حانون کے مشرق میں سرحدی باڑ کے پیچھے سے اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری پر ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی جس سے اسکی چھاتی اور بازو پر زخم آئے۔
متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لیے غزہ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حفاظتی باڑ کے قریب یا سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بہت سے فلسطینی زخمی یا شہید ہوئے ہیں۔