جمعه 15/نوامبر/2024

کینسر میں مبتلا فلسطینی اسرائیلی اسپتال میں زنجیروں میں قید

ہفتہ 28-دسمبر-2019

فلسطینی محکمہ امور اسیران کا کہنا ہےکہ اسرائیل میں قید کینسر کے شکار ایک فلسطینی کو صہیونی ریاست کے’برزلائے’اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے بستر علالت زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا ہے۔ اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر موفق عروق کو گذشتہ روز جمعرات کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر عروق کو حالت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

کینسر کے شکار اسیر عروق کے پورے جسم میں شدید تکلیف ہے اور وہ کھڑا ہونے کی سکت بھی نہیں رکھتا۔

خیال رہےکہ اسیر موفق عروق کی رواں سال جولائی میں معدے اور جگر میں کینسر کی تشخیص کی گئی تھی۔ ڈاکٹروں نے اس کے کیمیائی علاج کی تجویز دی گئی تھی مگر قابض فوج نے اس کی تجویز پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔

موفق عروق کو اسرائیلی فوج نے الناصر شہر کے یافہ سے 2003ء میں حراست میں لیا گیا تھا اور اسے 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی