چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی فوج داری عدالت’سام دشمنوں کا آلہ کار ہے’:اسرائیل

جمعہ 27-دسمبر-2019

حال ہی میں عالمی عدالت انصاف کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کی تحقیقات کے اعلان پرصہیونی ریاست سیخ پا ہے۔ اسرائیلی حکومت کے وزیرایک سے بڑھ کرایک عالمی عدالت کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور تنقید کررہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ عالم عدالت انصاف سام دشمن کا عناصرکا آلہ کار ہے۔

مسٹر بینیٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں سام دشمن عناصر کے آلہ کار نام نہاد عدالت کی کوئی پرواہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کے خلاف اس وقت تک کارروائی جاری رکھیں گے جب تک دہشت گردی ختم نہیں ہوتی۔

اسرائیلی وزیر نے فلسطینی شہریوں پربمباری کرنے والے طیاروں کے ہو ابازوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عالمی عدالت اسرائیل کا گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کررہی ہے مگر اس کی یہ کوشش کام نہیں رہے گی۔

مختصر لنک:

کاپی