اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کرسمس کے موقع پر بالعموم پوری بالخصوص فلسطین کی مسیحی برادری کو ان کے مذہبی تہوار کی مبارک باد پیش کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی آفیشل ویب سائٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے ترجمان حسام بدران نے فلسطین اور پوری دنیا کے مسیحی بھائیوں کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔ حسام بدران نے نئے سال کے موقع پر عیسائی برادری کےلیے امن وسلامتی اور خیر و فلاح کی دعا کی ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ آئندہ کرسمس اس وقت آئے جب فلسطینی قوم فتح ونصرت اور آزادی کی نعمت سے بہرہ مند ہو۔