شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاھو کا غرب اردن میں یہودیوں کے لیے تین ہزار مکانات کا منصوبہ

جمعرات 26-دسمبر-2019

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے تین ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ پیش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے ہزاروں مکانات اور ایک نیا صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ جلد ہی پیش کیا جائے گا۔

عبرانی اخبار ‘اسرائیل ٹوڈے’ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران سپریم پلاننگ کونسل میں بحث کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اسرائیلی اخبار نے لیکوڈ پارٹی کے ایک سینیر عہدیدار گیلاد اردان کا ایک بیان نقل کیا ے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے انتخابات میں وہ نیتن یاھو کی حمایت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو جس طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے نیتن یاھو جیسے لیڈر کی زیادہ ضرورت ہے اور وہی ملک کو ان مشکل چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پارٹی انتخابات سے قبل نیتن یاھو ملک بھرمیں دورے جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں وہ پارٹی کارکنوں سے اپنے لیے حمایت کے حصول کے لیے لابنگ کررہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی