چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ سے کئی کلو میٹر اندر دراندازی

جمعرات 26-دسمبر-2019

گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی  پٹی کے شمالے علاقے سے دراندازی کی اور کئی کلو میٹر اندر داخل ہو کر فلسطینی علاقے میں کھدائی کی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج نے متعدد مقامات سے غزہ کی سرحد سے درندازی کی۔ مشرقی بیت حانون میں اسرائیلی فوجی کئی سو میٹر اندر داخل ہوئے جب کہ ایک دوسرے مقام سے قابض فوج کے ٹینک اور بلڈوزر 60 میٹر اندر داخل ہوئے اور کھدائی کی۔

خیال رہے کہ سنہ 2014ء کی غزہ جنگ کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا مگر قابض فوج روزانہ کی بنیاد پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی