جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کی عیسائی پادری پر قاتلانہ اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

جمعرات 26-دسمبر-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سرکردہ فلسطینی عیسائی رہ نما اور القدس میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے پادری بشپ عطا اللہ حنا پر اسرائیل کی طرف سے کیے گئے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے اردن میں زیرعلاج عیسائی رہ نما عطا اللہ حنا کو ٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے عطا اللہ حنا کو زہر دے کرہلاک کرنے کی صہیونی سازش کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ حملہ صہیونی مجرموں کے جرائم میں ایک نیا اضافہ ہے۔ قابض صہیونی دشمن فلسطینی قوم اور اس کے مذہبی اداروں اور شخصیات کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے عیسائی پادری کی جلد صحت یابی کی دعا بھی۔ اس موقع پر بشپ حنا نے بتایا کہ صہیونی جاسوسوں نے انہیں زہر دے قتل کرنے کی ناکام سازش تیار کی تھی۔ مگر اب وہ کافی بہتر ہیں۔

خیال رہے کہ عیسائی پادری عطا اللہ حنا کو گذشتہ ہفتے نامعلوم زہر کھلائے جانے کے بعد پہلے القدس کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا اور وہاں سے انہیں اردن لے جایا گیا ہے۔ اردن میں ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کرکے عطا اللہ حنا کی زندگی بچا لی۔

مختصر لنک:

کاپی