فلسطینی وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری حسام ابو الرب نے بتایا ہے کہ اس سال غرب اردن سے مجموعی طور پر 20 ہزار فلسطینی عازمین عمرہ کے حجازس مقدس کے سفر کے انتظامات کیے گئیے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کے علاقے غرب اردن سے کل بدھ 25 دسمبر سے فلسطینی عازمین عمرہ کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ عازمین عمرہ کےحجاز مقدس عمرہ کےلیے سفر پانچ جنوری تک جاری رہے گا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار شاہ حسین پل کے ڈائریکٹر معن الحصاونہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ اس موقع پر فلسطینی عمرہ امور کے سیکرٹری سلیم الاشقر اور ڈائریکٹر جنرل حج فضل قنیبیی بھی موجود تھے۔ اس موقع پرانہوں نے فلسطینی عازمین عمرہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔
ابوالرب کا کہنا تھا کہ رواں سال غرب اردن سے دیار مقدسہ کے سفر کے لیے 20 ہزار عمرہ زائرین نے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت رواں سال عمرہ زائرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔