جمعه 15/نوامبر/2024

نصف صدی بعد فرانس نے اسرائیل سے اسلحہ کی خریداری بحال کر دی

بدھ 25-دسمبر-2019

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’معاریو’ نے انکشاف کیا ہے کہ تقریبا نصف صدی کے بعد فرانس نے اسرائیل سے اسلحہ اور گولہ بارود کی خریداری دوبارہ شروع کردی ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق فرانس نے سنہ 1967ء کی چھ روزہ عرب ۔ اسرائیل جنگ کے بعد اس وقت کے فرانسیسی آرمی چیف جنرل شارل ڈیگال نے اسرائیل سے اسلحہ کی خریداری پرپابندی عاید کردی تھی جو اب تک برقرار رہی ہے۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس نے تل ابیب سے ‘ربوٹیم ‘ نامی اسرائیلی دفاعی کیمپنی کے تیار کردہ 8 فوجی ربوٹ گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ربوٹ گاڑیاں 8سو ٹن وزن، فوجی، زخمیوں ، گولہ بارود اور فوجی سازوسامان لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اخبار کے مطابق فرانس نے حال ہی میں اسرائیل سے ربوت گاڑیاں اس وقت خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جب  افریقا میں فرانس کے 13 فوجی ہلا اور دو ہیلی کاپٹر تباہ ہوگئے تھے۔

سنہ 2011ء میں اسرائیلی دفاعی صنعت اور فرانس کے درمیان نصب ارب ڈالر کا ایک دفاعی معاہدہ بھی طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیل نے بالواسطہ طور پر فرانسیسی فوج کو ‘ھارون’ طرز کے ڈرون طیارے اور ‘ایٹان’ طیارے فراہم کرنا تھے۔ یہ طیارے فرانس کی ‘ڈازو’ نامی کمپنی نے خرید کرنا تھا تاہم اس کے لیے براہ راست ڈیل کے بجائے ایک تیسرے ملک کے ذریعے لین دین کا فیصلہ طے پایا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی