سعودی گروپ ” ضمیر کے قیدیوں” نے کہا کہ سعودی حکام نے فلسطینی انجینئیر بشار انیس کو رہا کر دیا جو ان 60 فلسطینیوں میں شامل تھے جنہیں گذشتہ اپریل میں گرفتار گیا تھا۔
ضمیر کے قیدیوں کے مطابق سعودی سکیورٹٰی حکام نے انیس کو اسکے خاندان سمیت اردن بھیجنے کے لیے جیل سے سیدھا ریاض ائیر پورٹ منتقل کیا ۔
انیس گذشتہ اپریل بلا جواز گرفتاری مہم میں گرفتار ہونے والے 60 فلسطینی شہریوں میں دوسرا قیدی ہے جو سعودی جیل سے رہا ہوا ہے۔
سعودی سکیورٹٰی حکام نے ان فلسطینیوں پر مسئلہ فلسطین کے حمایت کا الزام عائد کیا ۔ تاہم ، وہ ابھی بھی جیلوں میں ہیں جہاں ان پر کوئی مقدمہ چل رہا ہے اور نہ کوئی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
سعودی حکام نے 20 اپریل کو فلسطینی اسیر عبداللہ عودہ کو جیل سے رہا کیا تھا۔