چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودیوں کی نئی اشتعال انگیزی، شمعدان مسجد ابراہیمی میں منتقل

منگل 24-دسمبر-2019

یہودی آباد کاروں نے ایک نئی اشتعال انگیزی کا ارتکان کرتے ہوئے سوموار کے روز اپنی مذہبی علامت ‘شمع دان’ غرب اردن میں موجود تاریخی مسجد ابراہیمی میں منتقل کی۔ اس موقع پر یہودی آباد کاروں نے مسجد میں گھس کر مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد ابراہیمی میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے مذہبی اشتعال انگیزی کا ارتکاب ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب آئے روز یہودی  شرپسند قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کرتے ہیں۔

یہودی آباد کاروں کی مسجد ابراہیمی میں شمعدان منتقل کرنے کی اشتعال انگیزی کے موقع پر صہیونی فوج کی طرف سے انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں کی بھاری تعداد نے فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد ابراہیمی میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کیں اور مسجد ابراہیمی میں شمعدان بھی دخل کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی