اسرائیل کی حیفا میں قائم فوجی عدالت کی طرف سے بزرگ فلسطین رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح کے خلاف سزا کا فیصلہ آئندہ سال فرروی میں سنایا جائے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ الشیخ راید صلاح کے خلاف فیصلہ 10 فروری 2020ء کو سنایا جائے گا۔
الشیخ راید صلاح کے خلاف کئی ماہ قبل اسرائیلی عدالت میں مقدمہ کی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ ان پر اسرائیل کے خلاف نفرت پراکسانے اور نفرت انگیز تقاریر کرنے کا بھونڈا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں دہشت گردی کی حمایت اور کالعدم تنظیم اسلامی تحریک کو چلانے کا الزام بھی عاید کیا جاتا ہے۔
اس کیس میں اسرائیلی پراسیکیوٹر نے الشیخ راید صلاح کو کم سے کم ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ادھر الشیخ راید صلاح کے خلاف عدالت کی طرف سے سزا کے فیصلے کا اعلان سامنے آنے کے بعد فلسطینی عوام میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔