جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی نوجوان کو 9 سال قید

منگل 24-دسمبر-2019

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے 22 سالہ فلسطینی قیدی براء کاید عیسیٰ کو 9 سال قید اور 40 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیرکاید عیسیٰ کا اسرائیلی فوجی عدالت عوفرمیں 36 بار ٹرائل کیا گیا۔

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کاید کو 14 نومبر 2017ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس پریہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کاید عیسیٰ کو 2014ء کو اسرائیلی فوج کی طرف سے گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی