پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل آئندہ ماہ مصر کو قدرتی گیس کی برآمد شروع کردے گا

پیر 23-دسمبر-2019

اسرائیلی حکومت نے گذشتہ روز مصر کو قدرتی گیس برآمد کرنے کی باضابطہ طورپر منظوری دے دی۔ اسرائیل کی طرف سے مصر کو گیس کی سپلائی آئندہ ماہ سے شروع ہوجائے گی۔

عبرانی اخبار "یروشلم پوسٹ” نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس کے اگلے مہینے تک مصر کو گیس کی برآمد شروع ہونے کی امید ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصر کو گیس برآمد کرنے کے لیے ضروری پیشہ ورانہ طریقہ کار کو مکمل کرنے کے بعد منظوری دے دی گئی  جس میں اینٹی ٹرسٹ کمیشن سے اجازت حاصل کرنا ، اور اکنامکس فوکس کمیٹی کی سفارش شامل ہے۔

گیس کو بحیرہ روم میں واقع "تمر” اور "لوتھیان” فیلڈ سے مصر برآمد کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر توانائی یوول اسٹینز نے معاہدے پر تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی تاریخ میں پہلی بار توانائی کے حصول کا ذریعہ اور علاقائی توانائی مارکیٹ میں ایک اہم شراکت دار بن جائے گا۔

پچھلے دو سالوں میں طے پانے والے معاہدوں کے تحت  تل ابیب 15 سالوں میں 85 ارب مکعب میٹر گیس مصر کو برآمد کرے گا۔ عبرانی اخبار کے مطابق معاہدے کی مالیت 15 ارب ڈالر ہے۔

مختصر لنک:

کاپی