جرمنی میں صحت کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کی طرف سے جاری ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیرخوار بچہ جب پانچویں اور ساتویں ماہ میں ہو تو اسے ہلکی ٹھوس غذا شروع کردینا چاہیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچویں سے ساتویں ماہ میں ہو تو انہیں سبزی اور گوشت کھلانا چاہیے۔ سات سے آٹھ ماہ کی عمر میں اناج اور دودھ سے تیار کردہ غذا اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو اناج اور پھل دینا چاہیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیر خوار بچوں کو چینی اور نمک دینے سے گریز کریں۔ اگربہت ضروری ہو تو چینی کے بجائے پھلوں کا جوس پلائیں۔
جب دن کے اوقات میں تین ٹھوس خوراکیں کھانے کے قابل ہوجائیں تو انہیں دودھ سے ہٹ کر دیگر غذائیں کھلانا چاہیے۔