جمعه 15/نوامبر/2024

عرب لیگ کا ‘آئی سی سی’ کے فیصلے کا خیر مقدم

اتوار 22-دسمبر-2019

عرب لیگ نے عالمی عدالت انصاف کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی تحقیقات کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کی طرف سے گذشتہ روزہ قاہرہ میں صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ عالمی فوج داری عدالت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان اہم پیش رفت ہے اور عرب لیگ اس کا خیر مقدم کرتی ہے۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کے معاون خصوصی برائے فلسطین سعید ابو علی نے کہا کہ عرب لیگ عالمی عدالت انصاف کے اعلان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل عالمی فوج داری عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات کی تیاری کررہی ہے۔ عالمی عدالت کی خاتون پراسیکیوٹر کے اعلان پر فلسطینی حلقوں کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا ہے جب کہ اسرائیل نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے پاس فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کا مینڈیٹ نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی