ملائیشیا میں اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے کوالالمپور آئے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے وفد نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی۔
جمعہ کے روز ہونے والی اس ملاقات میں حماس کے وفد نے ملائیشیا کی طرف سے فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھنے پر وزیراعظم مہاتیر محمد، ان کی حکومت اور ملائیشیا کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے حماس کے وفد اور ملائیشیا کے وزیراعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت میں باہمی تعلقات اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ حماس کے وفد نے امید ظاہر کی کہ کوالالمپور میں ہونے والی اسلامی کانفرنس قابض صہیونی ریاست کے فلسطینی قوم کے خلاف جاری مظالم کے خلاف کیے گئے اعلانات اور فیصلوں پرعمل درآمد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ مہاتیر محمد نے کانفرنس افتتاحی اجلاس سے خطاب میں فلسطین پراسرائیلی ریاست کے ناجائز تسلط کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔
حماس کے وفد نے کوالالمپور میں ہونے والی کانفرنس کو مسلم امہ کی بیداری کے لیے اہم ترین کاوش قرار دیا۔
حماس رہ نمائوں نے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات میں انہیں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، فلسطین میں ہونے والے متوقع انتخابات، فلسطینیوں میں مصالحت اور اس حوالے سے حماس کی طرف سے لچک اور دیگر امور بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں فلسطین کی سیاسی صورت حال، اسرائیلی ریاست کے جرائم اور مظالم، فلسطینی تحریک آزادی، فلسطینیوں کے حقوق غصب کیے جانے کی سازشوں اور ان کے انسداد کے لیے عرب ممالک، علاقائی اور اسلامی کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
وفد کی قیادت حماس رہ نما موسیٰ ابو مرزوق نے کی۔ اس کے علاوہ خلیل حیہ، عزت الرشق، حسام بدران، اسامہ حمدان، سامی ابو زھری اور ملائیشیا میں حماس کے مندوب شریک تھے۔