چهارشنبه 30/آوریل/2025

سال 2019ء میں مزاحمتی کارروائیوں میں 5 صہیونی جھنم واصل

جمعہ 20-دسمبر-2019

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم’ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سال 2019ء کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں یہودی آباد کاروں کی ہلاکتوں کے واقعات میں کم آئی ہے۔ رواں سال کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں پانچ غاصب صہیونی جھنم واصل ہوئے۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2018ء کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 13 صہیونی ہلاک ہوئےتھے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے واقعات میں کمی دیکھی گئی۔ تاہم اسرائیلی اخبار کے مطابق حملوں کی تعداد میں کمی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ غرب اردن میں حماس اور عوامی مزاحمتی تنظیموں کی قوت یا ان کی مزاحمتی صلاحیت میں کوئی کمی آئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی