اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے سے گرفتار کی گئی ایک فلسطینی طالبہ 20 سالہ شذی حسن کو انتظامی حراست کی سزا سنائی ہے۔ شذی کا تعلق غرب اردن کے علاقے رام اللہ سے ہے۔
خیال رہے کہ شذی حسن کو انتظامی حراست کی سزا دیے جانے کے بعد اسرائیلی جیلوں میں انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل فلسطینی خواتین کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ ان میں 23 سالہ آلاءبشیر کو 24 جولائی 2019ء کوقلقیلیہ سےحراست میں لیا گیا۔ اسیرہ شروق البدن کو غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے 25 جولائی 2019ء کو گرفتار کیا گیا۔ 26 سالہ بشریٰ طویل کو 11 دسمبر2019ء کو حراست میں لینے کے بعد چار ماہ کی انتظامی قید میں ڈال دیا گیا ہے جب شذی کو 12 دسمبرکو گرفتار کیا گیا۔
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔ ان میں دامون جیل میں 38، ھشارون میں چار خواتین پابند سلاسل ہیں۔