شنبه 03/می/2025

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، 17 فلسطینی گرفتار

منگل 17-دسمبر-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں کل سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے کریک ڈائون میں 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نےحسب معمول فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی اور خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

الخلیل کے شمال میں العروب کیمپ میں تلاشی کے دوران فلسطینی لڑکوں حسام احمد البدوی، منجد احمد البدوی اور معن نایف البدوی کو حراست میں لے لیا۔

مغربی الخلیل میں بیت کاحل کے مقام پر تلاشی کےدوران راید سالم العطاونہ، قسم ھیثم عصافرہ، اسید صبری الزھور اور اذنا سے مروان ھدیب کو گرفتار کیا گیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے محمد عبدالسلام الجندب، الشیخ رمزی نعالوہ، یوسف مہنا، معتصم تیسیر علیان، صلاح دحیلیہ، احمد کباریہ اور عبداللہ ناصر کو گرفتار کیا گیا۔

رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ سے محمد المحسیری، مغربی نابلس کے علاقے تل سے سابق اسیر عمر عبداللطیف اشتیہ اور تلفیت سے حسام ماھر منصور کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی