اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی احمد سعادہ کی دل میں تکلیف کے بعد دل کی سرجری کی گئی ہے اور اب اسیر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسیر احمد عادل سعادہ کو حال ہی میں دل میں تکلیف کے بعد ریمون جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسیر احمد سعادہ کو ریمون جیل سے القدس میں سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کے دل کا آپریشن کیا گیا۔
چالیس سالہ اسیر سعادہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
احمد سعادہ کو اسرائیلی فوج نے 2003ء میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اسرائیلی جیل ریمون کے وارڈ نمبر ایک میں قید کے دوران حال ہی میں اسے دل کی شدید تکلیف ہوئی جس کے اسے اسپتال لے جایا گیا۔ اسرائیلی حکام نے سعادہ کو 13 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل پانچ ہزار فلسطینی اسیران میں 700 قیدی مختلف امراض کا شکار ہیں۔