قابض صہیونی حکومت کی طرف سے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھا دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین اسرائیلی الیکٹرک کمپنی نے غرب اردن کے علاقوں کے لیے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کے ذمہ واجب الاداء رقم ایک ارب شیکل سے تجاوز کرچکی ہے۔
اسرائیلی خبار’اسرائیل ھیوم’ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب اسرائیلی الیکٹرک سپلائی اور القدس الیکٹرک کمپنی کے درمیان ہونے والی بات چیت بغیرکسی نتیجہ کے ختم ہوگئی تھی۔ اس اجلاس میں غرب اردن کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بجلی کی اضافی مقدار چھوڑنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
عبرانی اخبار کے مطابق غرب اردن کے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دو گھنٹے سے بڑھا کر تین گھنٹے کردیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ذمہ اسرائیل کے بجلی کے واجب الاداء واجبات کی رقم ڈیڑھ ارب شیکل تک پہنچ چکا ہے۔