ترکی کی بحریہ نے مشرقی بحیرہ روم میں تجرباتی مشن پرآئے اسرائیل کےایک بحری جہاز کو روک کر اسے راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 13 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمہوریہ قبرص کے قریب بحیرہ روم میں اسرائیل کا ایک بحری جہاز سائنسی مشن پرموجود تھا۔ ترک بحریہ نے فوری کارروائی کرکے اسرائیلی جہاز کو وہاں نکال دیا۔
اسرائیلی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ بحری جہاز قبرص کے قریب اقتصادی اور سائنسی تجربات کے لیے بھیجا گیا تھا۔ ٹی وی چینل نے ترک بحریہ کی طرف سے ٹی وی چینل کو روکے جانے کے واقعے کو غیرمعمولی قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ واقعہ دو ہفتے قبل پیش آیا تھا۔
خیال رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے باوجود دونوں ملکوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں ملک ایک دوسرے کے خلاف سخت بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔