شنبه 03/می/2025

اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران سات فلسطینی گرفتار کرلیے

پیر 16-دسمبر-2019

اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران مزید سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران 7 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے فلسطینیوں میں اسرائیلی اہداف اور تنصیبات پرحملوں میں ملوث فلسطینی بھی شامل ہیں۔

قابض فوج نے غرب اردن میں تلاشی کے دوران الخلیل شہر سے دو سگے بھائیوں ھانی اور خالد جوابرہ ایک بچے عمار حناین اور سابق اسیر عمادی الجندی کو حراست میں لیا گیا۔

قابض صہیونی فوج نے القدس میں تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں القدس میں تحریک فتح کے سیکرٹری شادی مطور، ایک لڑکی عرین الزعانین اور ایک تیسرا نوجوان شامل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی