اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم جلد ہی اپنی اہم انٹیلی جنس اور سیکیورٹی شعبے کی کامیابی کا اعلان کرے گی۔ یہ کامیابی صہیونی ریاست کے منہ پر طمانچہ تصور ہوگی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیلی دشمن کے ساتھ جاری مزاحمتی تحریک اور معرکے کے دوران تنظیم کو اہم سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس کامیابی کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔
ٹیلی گرام پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں القسام بریگیڈ ایک ایسا اعلان کرنے والی ہے جو صہیونی دشمن کے منہ پر زور دار طمانچہ ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی دشمن کی فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف ایک خطرناک سازش اور منصوبہ بندی ناکام بنائی گئی ہے مگر اس کے تفصیلات جلد ہی سامنے لائی جائیں گی۔