چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کے ساتھ طویل المیعاد جنگ بندی پرکوئی بات نہیں ہوئی: حماس

بدھ 11-دسمبر-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ غزہ کی پٹی میں طویل المیعاد جنگ بندی پر کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ میں یہ اطلاعات آئی ہیں کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں طویل عرصے کے لیے جنگ بندی کی بات چیت چل رہی ہے۔ حماس ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے یہ واضح کرتی ہے اور طرح کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس کی طرف سے ثالثوں کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پرکوئی تجویز نہیں پیش کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں آنے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں اور یہ افواہیں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں۔ حماس اسرائیل کے ساتھ صہیونی ریاست کی شرائط کے تحت جنگ بندی قبول نہیں کرے گی۔

مختصر لنک:

کاپی