چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل جیل میں قید 16 سالہ بچہ چھ ماہ کے بعد رہا

منگل 10-دسمبر-2019

قابض صہیونی حکام 16 سالہ ایک فلسطینی بچے کو کل 9 دسمبر سوموار کے روز دو تہائی قید کی مدت پوری کرنے کے بعد رہا کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 16 سالہ محمود محمد احمد شلبی کی رہائی کا فیصلہ دو روز قبل کیا گیا تھا۔ اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر جنرل نے اس کی رہائی کے خلاف اپیل کی تھی تاہم عدالت نے اسے کم عمرہونے کی وجہ سے رہا کرنے کا حکم دیا۔ احمد شلبی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران نے شلبی کی رہائی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ایک ہفتہ قبل محمد احمد شلبی کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل کو اس حوالے سے اپنا موقف پیش کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ محمد احمد شلبی کو اسرائیلی فوج نے 26 جون 2019ء کو حراست میں لیا تھا اور اسے 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی