چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کی ناکہ بندی کر دی

منگل 10-دسمبر-2019

قابض صہیونی فوج نے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے اور حرم ابراہیمی میں انہیں مذہبی رسومات کی ادائی میں مدد فراہم کرنے لیے تاریخی مسجد ابراہیمی کی ناکہ بندی کردی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ مسجد ابراہیمی کے اطراف میں اسرائیلی فوج کے مسلح دستوں کی بڑی تعداد تعینات ہے۔ قابض فوج کے دستے پیدل اور بکتر بند اور بلٹ پروف گاڑیوں پر مسجد سے ملحقہ سڑکوں پر گشت کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد کی ناکہ بندی کے نتیجے میں فلسطینیوں کے لیے مسجد میں نماز کے لیے پہنچنا مشکل ہوگیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے کڑے پہرے اور جگہ جگہ کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود فلسطینیوں کی بڑی تعداد سوموار کے روز ظہر اور عصر کی نمازوں میں مسجد ابراہیمی میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔

مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر ھفظی ابو اسنینہ نے کہا کہ مسجد کےاطراف میں متمرکز اسرائیلی فوج نے فلسطینی نمازیوں کو مسجد تک پہنچنے سے روکنے کےلیے مختلف حربے استعمال کیے تاہم اس کے باوجود سوموار کے روز سیکڑوں فلسطینیوں نےمسجد ابراہیمی میں نمازیں ادا کیں۔

مختصر لنک:

کاپی